28 مئی کو جراتمندانہ فیصلے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا یوم تکبیر پر پیغام

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کا سر اقوام عالم میں فخر سے بلند ہوا۔ نواز شریف نے قومی حمیت پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کیا تھا اور پوری پاکستانی قوم نے نواز شریف کے فیصلے کی حمایت کی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ یوم تکبیر پر پاکستان کو ذاتی سیاست پر ترجیح دینے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد دشمن کا تکبر خاک میں مل گیا اور 28 مئی کو جراتمندانہ فیصلے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا۔

جواب دیں

Back to top button