کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین، انجینئرنگ و اسٹیٹ ونگ کے سینئر افسران اور متعلقہ ونگز کے افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے چیئرمین کو سیکٹر سی-14 کی ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین نے سیکٹر سی-14 میں جون تک تمام ترقیاتی کاموں بشمول روڈز، ڈرینج، سیورج، سٹریٹ لائٹس کی تکمیل اور رہائشیوں کو پلاٹس کی حوالگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے، یوٹیلیٹیز کی بروقت فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ نئے سیکٹرز میں جدید سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ہارٹیکلچر، لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کے ذریعے علاقوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اجلاس میں بریفننگ دیتے ھوئے بتایا گیا کہ سیکٹر ای-12 میں روڈ انفراسٹرکچر کا 50% سے زائد کام مکمل کر لیا گیا۔ چیئرمین نے قبضہ مافیا کے خلاف سختی سے کارروائی جاری رکھنے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی واضح ہدایت کی۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد پلاٹس کی مرحلہ وار حوالگی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ نئے سیکٹرز میں مسجد، سکول اور ہسپتال کیلئے ایمنٹی پلاٹس مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ تمام ترقیاتی کاموں کی ہفتہ وار ڈرون فوٹیج کو سی ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام پلاٹس اور سڑکوں پر معلوماتی سائن بورڈز لگائے جانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور جون تک مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ چارجز کی ادائیگی کے بعد مالکان کو پلاٹس کی فوری حوالگی یقینی بنائی جائے۔ بلٹ اپ پراپرٹیز (BUP) سے متعلقہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ غیرقانونی قابضین کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر نئے سیکٹرز کی ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اختتام پر چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی بہتر سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔
Read Next
1 دن ago
سی ڈی اے کے65 لوئر کیڈر ملازمین کی میرٹ کی بنیاد پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ترقی دینے کی تقریب کا انعقاد
1 دن ago
سی ڈی اے،ترقیاتی کاموں کیلئے 25 ارب روپے کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ بجٹ خرچ
2 دن ago
سی ڈی اے کے 66 ملازمین امسال حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں،محمد علی رندھاوا
3 دن ago
اکاؤنٹس کنٹرول جنرل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا سی ڈی اے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے،محمد علی رندھاوا
6 گھنٹے ago
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری کااچانک دورہ

Related Articles

سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
4 دن ago

ارتھ ڈے کے موقع پر فاطمہ جناح پارک سیکٹر F-9 میں فروٹ آرچرڈ پلانٹیشن ڈرائیو کے حوالے سے خصوصی تقریب
4 دن ago

پی ایم ڈی ایف سی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز کی پانی سے متعلق اعلیٰ سطحی ترقیاتی شراکت دار کانفرنس میں شرکت
4 دن ago

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا روز اینڈ جسمین گارڈن میں فلاور اینڈ برڈز نمائش کا دورہ
5 دن ago