سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی نماز جنازہ کینال سٹی میں ادا کی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر مملکت ارمغان سبحانی، معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلٰی پنجاب ذیشان ملک، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال،
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کے والد محترم اے ڈی رفیق صاحب، میاں عمران رفیق، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، میاں نعیم اختر، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ، ظفر اقبال بٹ سابقہ ناظم، نے شرکت کی۔
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری طارق سبحانی، رانا فیاض، انجینئر خرم دستگیر خان، رانا شمیم خان، چوہدری خرم خان ورک، چوہدری نوید اشرف، رانا عارف ہرناہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو سی ایم سید واجد علی شاہ نے خصوصی تعزیتی پیغام چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی صاحبزادی حنا ارشد وڑائچ تک پہنچایا اس موقع پر سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔ نماز جنازہ معروف مذہبی اسکالر حافظ عمران بشیر صاحب نے پڑھائی ۔