پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کے نومنتخب عہدیداران کا اجلاس فضل حکیم کی زیر صدارت منعقد

پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کے نومنتخب عہدیداران کا اجلاس زیرصدارت فضل حکیم ضلعی صدر پی ڈبلیو ایف منعقد ہوا۔ جسمیں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور صوبائی صدر افتخار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈریشن کے ضلعی قائدین روح الامین۔ حاجی سید عارف شاہ ۔ محمد فاضل۔ حق نواز خان۔ جمشید خان۔ ضیاء الرحمن۔ بلال حسین۔ بابر رحمان۔ سید زمین شاہ۔ سید عرب خان۔حاجی شیرفرزند خان۔ احتشام الحق۔ حضرت حسین۔ مشتاق علی۔ فرہاد علی۔ نور محمد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ضلعی جزل سیکرٹری محمد فاضل اور ضلعی چئیرمین روح الامین نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس کے بعد تمام عہدیداران نے فیڈریشن کو ضلعی سطح پر منظم اور متحرک کرنے کےلئے مختلف تجاویز پیش کئے جس پر تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد ضلعی صدر نے متفقہ فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے فیڈریشن کو مالی طور پر مضبوط کرنے کےلئے ضلعی چئیرمین روح الامین کی سربراہی میں صدر فضل حکیم۔ جزل سیکرٹری محمد فاضل اور حاجی سید عارف شاہ پر مشتمل کمیٹی کا فیصلہ کیا جبکہ نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب موسم بہتر ہونے کے بعد ماہ ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں قراردادوں کے ذریعے ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل اور اگیگا خیبر پختونخوا کے ملازمین حقوق کےلئے تحریک کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی قائدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔ جبکہ ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین۔ شوکت علی انجم۔ چوہدری عبدالرحمن آسی۔ اسد محمود اور عطاء اللہ شاہ کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی اور ان کے قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button