بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مظبوطی کے لئے کردار کون ادا کرے گا۔حکومتی سطح پر بتدریج بلدیاتی اداروں کی برانچز کو ختم کیا جا رہا ہے۔کیا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔بلدیاتی اداروں کو مالی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے ٹیکسز کی بحالی اور دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کے بقایاجات مالیتی 3 ارب 80 کروڑ روپے کی ادائیگی ہی واحد راستہ ہے۔اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی سٹی/تحصیل کونسلز کی طرف سے صوبائی حکومت کو خطوط ارسال کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے اپیل کی جا چکی ھے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس ، لائسنس فیس کی معافی، لوڈ ان لوڈ ٹیکس سمیت کئی دوسرے ٹیکسز معاف کر دئے گئے تھے۔ جس سے بلدیاتی ادارے بری طرح مالی لحاظ سے کمزور ھو گئے ھیں ۔ صورتحال یہ ھے کہ بلدیاتی اداروں کی اکثریت اپنے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے میں بری طرح ناکام ھو گئی ہیں۔ تمام ختم شدہ ٹیکسز کی بحالی اور دو فیصد منتقلی جائیدد ٹیکس کی مد میں وصول کردہ فنڈ جو کہ صوبائی فنڈ میں پڑا ھے کی بلدیاتی اداروں کو بلاتاخیر ادائیگی کرنا بھی ضروری ھے۔ اسی طرح گزشتہ سال منتقلی جائیداد ٹیکس کی شرح دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی جس سے بلدیاتی اداروں کے بڑے ذرائع امدن بہت کم ھو گئے ھیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے تمام ٹیکسز کو بلدیاتی اداروں کے عین مفاد میں فوری طور پر بحال کرنے اور منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں صوبائی حکومت کی طرف سے سال 2020-21 کے دوران وصول کئے گئے فنڈز مالیتی تین ارب اسی کروڑ روپے کی رقم متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ادا کرنے کی تحریری اپیل کی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ ، سٹی مئیرز اور تحصیل چئیرمینوں سے بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے ٹیکسز کو فوری بحال کرنے اور صوبائی حکومت دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کے تین ارب اسی کروڑ روپے متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ادا کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






