اسلام آباد: چیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں ڈی سی راولپنڈی ، سی ڈی اے بورڈ کےممبران ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں راولپنڈی اور جڑواں شہروں میں پولیو کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے باؤنڈری ایریاز میں پولیو کے تدارک کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دینےکے علاوہ افراد کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا. واضح رہے

مشترکہ ٹیم سی ڈی اے، آئی سی ٹی، آر ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل ہوگی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں ہائی رسک ایریاز کا دورہ کریں گی.اور سکیورٹی کے فول پروف انتظام یقینی بنائے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ ون یونٹ کے طور پر کام کرے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کی تمام لیبارٹریز، ہسپتال اور ڈسپنسریز پولیو کیس رپورٹ ہونے پر فوراً انتطامیہ کو اطلاع دیں. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے افرادی قوت کی کمی کو فوری حل کیا جائےگا۔ سی ڈی اے اس سلسلہ میں راولپنڈی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا تاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے جڑواں شہروں کو پولیو فری سٹی بنانے کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو اس سلسلہ میں ہر تعاون فراہم کرنے کے عزم کیا






