15000 سے زائد مسیحی ورکرز، سپروائزرز، 1500 سے زائد مسیحی ڈرائیورز ہیلپرز کو ایسٹر کی ایڈوانس تنخواہ اور بونس کی ادائیگی کر دی گئی۔سی ای او بابر صاحب دین

مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےصفائی آپریشن کر کے شہر کو زیرو ویسٹ کر دیا گیا۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایسٹر سے قبل شہر کے 266 چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی گئی جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 15000 سے زائد مسیحی ورکرز، سپروائزرز اور 1500 سے زائد مسیحی ڈرائیورز ہیلپرز کو ایسٹر کی ایڈوانس تنخواہ اور بونس کی ادائیگی بھی کر دی گئی۔79 کرسیچن کالونیز میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کیا گیا۔ایسٹر پر مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں عبادات کے لیے آمد کے پیشِ نظر سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر سیکرڈہارٹ، کیتھیڈرل ،انار کلی، ڈون باسکو،نولکھا، سینٹ انتھونی چرچ سمیت شہر کے 66 بڑے گرجا گھروں کی واشنگ کی گئی۔سینٹ اینڈریوز،سینٹ انتھونی،سینٹ جوزف، سینٹ میری ،لوہاری گیٹ چرچ کی واشنگ کیلئے بھی عملہ تعینات رہا۔یوحنا آباد، بیگم کوٹ، کرسچن پارک ونڈالا روڈ، چرچ محلہ سمیت دیگر مسیحی علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کیا گیا۔سینٹ میری ،کچی آبادی ایف سی کالج،بہار کالونی، نجات پورہ بند روڈ،نجف کالونی، سادات کالونی، مریم کالونی،وسن پورہ،بلال ٹاؤن،کریم پارک کرسچن کالونی میں صفائی کے بہترین انتظامات کیےگئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر صفائی مشینری فیلڈ میں متحرک رہے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی ہر موقعے اور تہوار پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

Back to top button