وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے شریف پارک اچھرہ میں زیر زمین واٹر ٹینک کا افتتاح کیا،وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، حافظ اسد عبید،لیگی کارکنان و اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا استقبال کیا،ایم ڈی واسا غفران احمد نے صوبائی وزیر کو پراجیکٹ کی لاگت اور دورانیے بارے بریفنگ دی ،ڈی جی واسا طیب فرید بھی موجود تھے، 414 ملین کی لاگت سے شریف پارک 15 لاکھ گیلن کا زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کیا جارہا ہے، اس موقع پر لیگی کارکنان سے خطاب میں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ شریف پارک اور ملحقہ فیروز پور روڈ کے علاقوں سے بارشی پانی واٹر ٹینک میں ذخیرہ کیا جائے گا، بارش کے بعد یہ علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا، زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کے بعد تمام پارکس کو بحال کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ زیر زمین پراجیکٹس پر اربوں کی لاگت کا مقصد خالص عوامی خدمت اور سہولت فراہم کرنا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ واسا لاہور کو اتنے بڑے پراجیکٹس کیلئے اربوں روپے دیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نائب بن کر آپ بھائیوں کے پاس آیا ہوں، علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
23 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
24 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
1 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






