ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں کا سبزہ زار علامہ اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف اپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف جاری خصوصی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری اپنی تجاوزات از خود ختم کر دیں۔رہائشی علاقوں سے شیڈ، جنگلے و عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی دیگر سکیموں میں بھی جلد آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار کے 14 بلاکس اور علامہ اقبال ٹاؤن کے 3 بلاک میں آپریشن کیا ہے،باقی تمام بلاکس میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔گزشتہ روز ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے زینت بلاک، راوی بلاک اور رچنا بلاک میں آپریشن کیا
۔آپریشن کے دوران متعدد گھروں سے شیڈز، جنگلے و عارضی تجاوزات مسمار کیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مرحلہ وار تمام بلاکس سے تجاوزات کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے کی بھاری مشینری اور انفورسمنٹ سکواڈ نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات نے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ فراز احمد، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ہاؤسنگ تھری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






