واسا پنجاب کا تیسرا اہم اجلاس، مون سون تیاریوں اور ریونیو کولیکشن کا جائزہ

حکومتِ پنجاب کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں واسا پنجاب کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب، طیب فرید نے کی، جبکہ ویبنار کی صورت میں ہونے والے اس اجلاس میں ایم ڈی واسا لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان نے شرکت کی۔اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، صفائی کی سرگرمیاں، مشینری کی دستیابی، اور ریونیو کولیکشن کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام واساز نے ڈی جی واسا پنجاب کو اپنے اپنے شہروں میں جاری تیاریوں، درپیش چیلنجز اور دستیاب وسائل سے آگاہ کیا۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام واساز ہنگامی بنیادوں پر ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کریں۔ مشینری، پمپنگ اسٹیشنز اور دیگر آلات کی مکمل جانچ پڑتال، صفائی اور مرمت کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ مون سون سے قبل تمام شہروں میں مون سون موک ایکسرسائزز کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔مون سون میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول رومز کو فعال اور مؤثر بنایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں گے ۔تمام جنریٹرز اور مشینری کی فگشنیلٹی کو بھی چیک کروانے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈی جی واسا پنجاب نے زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مون سون پلان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور بارشوں کے دوران بروقت نکاسی آب ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button