وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے پہاڑی علاقوں میں بے ہنگم تعمیرات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ!

🔹 ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں ورکنگ گروپ قائم ہوگا، جس میں متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، اداروں کے سربراہان، ڈپٹی کمشنرز اور ماہرین شامل ہوں گے۔

🔹 ورکنگ گروپ "ماونٹین آرکیٹیکچر گائیڈ لائنز” کا جائزہ لے گا اور ان گائیڈ لائنز کو صوبے کے ماحولیاتی، ثقافتی اور تعمیراتی تقاضوں کے مطابق ڈھالے گا۔

🔹 یہ گائیڈ لائنز صوبائی قوانین میں انضمام کے لیے ضروری ترامیم تجویز کرے گا۔

🔹 مقامی اداروں کے ذریعے گائیڈ لائنز کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک میکانزم ترتیب دیا جائے گا تاکہ یہ اقدامات عملی طور پر کارگر ثابت ہوں۔

🔹 ورکنگ گروپ پہاڑی علاقوں میں موجودہ اور نئی تعمیرات کے لیے فنانشل فیزیبلٹی کا جائزہ لے گا اور ان گائیڈ لائنز کو صوبے کے تمام پہاڑی علاقوں تک مرحلہ وار توسیع دینے کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔

🔹 بین الاقوامی اداروں سے ٹیکنیکل اور فنانشل سپورٹ حاصل کرنے کے لیے رابطے قائم کیے جائیں گے۔

🔹 ورکنگ گروپ دو مہینے میں وزیر اعلی کو قابل تجاویز اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر مشتمل پلان پیش کرے گا۔عمران خان کے ماحول دوست وژن کیمطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا عزم ہے کہ صوبے میں ماحولیاتی تحفظ اور تعمیراتی انتظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ قدرتی وسائل کا بہترین استعمال ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button