*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ سبزہ زار پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کے ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔سڑک کی دوسری طرف روڈ کو چوڑا کیا جا رہا ہے۔مین بلیوارڈ سبزہ زار سے تجاوزات اور سروس روڈ کو ختم کرکے سڑک کو کشادہ کیا گیا ہے۔مین بلیوارڈ سبزہ زار پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت فٹ پاتھ، رین واٹر ڈسچارج سسٹم اور دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا کام تیز کرنے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بقیہ کام کو ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button