ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس، شالیمار ٹاؤن کی وارڈ وائز ریونیو کولیکشن کی کارکردگی کا جائزہ

حکومت پنجاب کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور ریونیو کولیکشن کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شالیمار ٹاؤن کی وارڈ وائز ریونیو کولیکشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر شالیمار ٹاؤن عدیل شریف، ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن سمیت شالیمار ٹاؤن کے متعلقہ افسران اور عملے نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ریونیو نے شالیمار ٹاؤن کے تمام وارڈز کی ریونیو کولیکشن کی موجودہ صورتحال پر ایم ڈی واسا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر وارڈ میں ریونیو کولیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے واسا کی ریکوری ایپلیکیشن کا بھرپور اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کیے جائیں، اور ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائیں۔ریونیو افسران ہر ہفتے ریونیو کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کریں، اور جو افسران اہداف کے حصول میں ناکام ہوں، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔شہریوں کو بروقت ادائیگی کی ترغیب دینے کے لیے موثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ رضاکارانہ ادائیگی کا رجحان فروغ پائے۔اجلاس کے دوران ہر وارڈ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مزید بہتر اور عملی اقدامات کرنےکے احکامات بھی دیے۔

جواب دیں

Back to top button