لاہور میں 244 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو چمکانے اورعوام تک صفائی کی بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی فیروز پور روڈ،کماہاں آشیانہ روڈ، نشتر ٹاؤن کا دورہ کیا۔گلی محلوں، بازاروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا

اورعلاقہ مکینوں، دکانداروں سے ملاقات کر کے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں بات چیت کی۔دوکانداروں اور رہائشیوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ لاہور میں 244 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔رواں مہینے میں ہی لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کچا جیل روڈ، پیکو روڈ، مادر ملت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹاؤن شپ مارکیٹ، جناح ہسپتال، برکت مارکیٹ، گلبرگ، جیل روڈ کا دورہ کیا، ورکرز کی حاضری اور مینوئل سویپنگ کو چیک کیا۔انہوں نے شہریوں سے بھی گزارش کی کہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button