پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ احسان بھٹہ کو سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ شعیب جدون کو ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

او ایس ڈی نوید شہزاد مرزا کو ڈائریکٹر جنرل فوڈ/ کین کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن راجہ محمد اشرف کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈاکٹر فہد وقار عظیم کو تبدیل کرکے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کی منتظر ثانیہ ہمایوں کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن محمد نجیب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ بشری نصیر کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن عابد شوکت کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی ڈاکٹر محمد نور اعوان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی عائشہ ممتاز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر وومن ڈوپلپمنٹ عتیق الرحمن کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا ہے۔ او ایس ڈی عمران اکرم چوہان کو ڈائریکٹر وومن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن جنوبی پنجاب منور حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان محمد طاہر امین کی خدمات ڈائریکٹر جنرل واسا کے سپرد کی گئی ہیں۔او ایس ڈی کاشف رضا اعوان کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی عدنان ارشاد کی خدمات ڈائریکٹر جنرل فاٹا کے سپرد کی گئی ہیں۔
او ایس ڈی نعمان افضل اعوان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر عباس رضا ناصر کو ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سرگودھا محمد ارشد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ ماجد بن احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی عائشہ خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بہاولپور تنویر مرتضٰی کی خدمات ڈائریکٹر جنرل فاٹا کے سپرد ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات، فشریز جنوبی پنجاب نئیر مصطفٰی کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی اشفاق حسین سیال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات، فشریز جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاوسنگ فاونڈیشن وسیم عباس کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔او ایس ڈی طارق محمود کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب گورنمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا محمد عمر فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد ابوبکر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔او ایس ڈی عبدالغفار کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چینوٹ محمد طلحہ سعید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چکوال واثق عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چینوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
او ایس ڈی سید خالد محمود گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول فیصل عباس کی خدمات ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔او ایس ڈی محمد اسد عباس مگسی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات، فشریز تعینات کردیا گیا ہے۔






