وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر خوردنوش اشیائے کی قیمتوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا۔ چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا،مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کوپہنچناچاہیے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button