وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈاور دیگر علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارش کے دوران لاہور شہر کے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برستی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلبرگ کے بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت خوبصورت ٹف ٹائلز اور پیور کی تنصیب کا جائزہ لیااور گلبرگ کے مختلف بلاکس کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلبرگ میں رہائشی و کمرشل علاقوں سے تجاوزات اور بے ہنگم گرین بیلٹس ختم کرکے یونیفارم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،فیشن ایونیو، ظہور الٰہی،کالج روڈ، سرسید روڈ سمیت دیگر کمرشل کوریڈورز کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ کے قلیل عرصے میں بارشی پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم لانا قابل تحسین ہے۔ بارش کے پانی کا نکاس اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بروقت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button