کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مالی سال 2025-26 کے لئے 55 ارب 28 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تمام اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ تمام یونین کونسلز کو بلاتفریق نسل سکیمیں دی جائیں گی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار تفصیلی مشاورت کے بعد مالی سال 2025-26 کا 55 ارب سے زائد کا بجٹ بغیر کسی مخالفت کے منظورہوا ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے ہر یوسی میں ترقیاتی کام کروانے کا اعلان کیا۔

سٹی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 55 ارب 28 روپے کا 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا تھا۔مالی سال 2025۔26 کے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 55 ارب 13 کروڑ روپے لگایا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 30 ارب 13 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔حکومت سے ملنے والی گرانٹ 28 ارب 54 کروڑ روپے ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے30 ارب 13 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔۔

ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 9 ارب روپے ہے۔میونسپل سروسز کے شعبہ میں 20 سکیموں کے لئے 25 کروڑ 79 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔بلدیہ عظمٰی کراچی کی عمارت کی سولرائزیشن کے لئے 22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنشن فنڈ و دیگر متفرق اخراجات 13 ارب 41 کروڑ روپے ہیں۔سڑکوں، فٹ پاتھوں، سیوریج لائنز، پلوں اور چوراہوں کے لئے 12 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔MUCTفنڈز سے ہر یونین کونسل کو ماہانہ ایک لاکھ روپے منتقل کئے جائیں گے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی اپنی ذرائع امدن سے 3 ارب ایک کروڑ روپے کی ڈویلپمنٹ کرے گی۔کلک سے 7 ارب 43 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز ملیں گے۔






