*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور افسران کے لاہور میں مختلف علاقوں کے دورے*

شہر لاہور میں محرم الحرام کے انتظامی و سکیورٹی امور کا جائزہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور افسران نے لاہور میں مختلف علاقوں کے دورے کیے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ، وزیر اسپورٹس فیصل ایوب کھوکھر اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ثانیہ عاشق نے وفد کی صورت میں جائزہ لیا،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی وفد کے ہمراہ تھے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سربراہی میں وفد نے بوہڑ والا چوک ٹھوکر نیاز بیگ سے ایوان حیدر تک انتظامات کا جائزہ لیا، وفد نے پانڈو سٹریٹ اور نثار حویلی میں بھی منتظمین سے ملاقات میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،جلوسوں کے منتظمین سے سکیورٹی اور انتظامی امور بارے بھی دریافت کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے روثس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، مرکزی مانیٹرنگ سیل سے جلوسوں کے روٹس کی کیمروں سے نگرانی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اسپورٹس فیصل ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علماء کا کردار مثبت اور مساوی ہے، ریسکیو 1122، شہری دفاع، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر انتظامی محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button