معاون خصوصی وزير اعلیٰ سندھ خیر محمد شیخ،ٹائون چیئرمینز وقار علی بھٹو،عبدالحق کهاوڑ،کونسل ممبر شیر محمد لغاری،نعیم تنیو،غلام اصغر کھچی،شاہزیب ابڑو خادم حسین شاہ، بہادر شاھ،اعجاز کھچی،فواد جعفری،زوار کاشف علی جاوید ٹگڑ سمیت علماء کرام، پیس کمیٹی کے ممبران ذاکرین اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ریسکیو 1122 سروس، گینسو چائنیز کمپنی،میونسپل کارپوریشن عملداراں نے بھی شرکت کی۔ماه محرم کے مقدس ایام میں شہر بھر میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائي ستھرائی،لائٹنگ کرنے کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں

۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122سروس اور گینسو چائنیز کمپنی میں مشترکہ طور پر ہیلپ لائن ڈیسک قائم کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔میونسپل کے فائربرگيڈ ،اینٹی انکروچمینٹ ٹیم،سوئیپنگ اسٹاف اور لائیٹنگ عملے کی ایمرجنسی ڈیوٹیز نافذ کردی گئی ہیں.






