محکمہ بلدیات پنجاب کانکاح رجسٹراروں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس،کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے احکامات جاری،نکاح رجسٹراروں کا ٹیسٹ،90 فیصد نمبر پر لائسنس جاری ہو گا

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے نکاح رجسٹرار کی طرف سے جاری خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لئے فیلڈ افسران کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے علاوہ کسی یونین کونسل کا لائسنس نہیں رکھ سکتا۔کوئی بھی نکاح رجسٹرار جس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج ہے وہ اب نکاح رجسٹرار نہیں بن سکے گا۔

کوئی بھی شخص جو سمارٹ فون اور انٹرنیٹ نہیں چلا سکتا وہ نکاح رجسٹرار بننے کا اہل نہیں ہو گا۔کوئی بھی شخص جو بھی لائسنس حاصل کرنا چاہے گا وہ نکاح رولز، چائلڈ رولز وغیرہ کا ٹیسٹ دے گا۔90 فیصد نمبر حاصل کرنے پر لائسنس جاری ہو گا ورنہ کینسل تصور ہو گا۔کوئی بھی غیر کوالیفائڈ شخص نکاح رجسٹرار نہیں رہے گا۔جو نکاح رجسٹرار کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔نکاح رجسٹرار جو بھی نکاح پڑھائے گا اس کے ساتھ باقاعدہ دلہا دلہن کے کاغذات لگا کر متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروائیں گا۔جو نکاح رجسٹرار 15 دن کے اندر نکاح پرت جمع نہیں کروائے گا اس کا لائسنس منسوخ کر کے اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی ہو گی۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے نکاح رجسٹراروں، یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو نگرانی کے طریقہ کار کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔نکاح رجسٹرار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شادی کرنے والے فریقین کی عمر متعلقہ چائلڈ میرج قوانین کے مطابق ہے۔نکاح رجسٹرار کم عمری کی شادی کے مشتبہ کیسیز کی یونین کونسل اور متعلقہ محکموں کواطلاع کرے گا۔نکاح نامے کی کاپی 15 روز کے اندر یونین کونسل کے سیکرٹری کو فراہم کی جائے گی۔شادی کی رجسٹریشن کے لئے پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔چائلڈ میرج کے واقعہ کی رپورٹ ختمی شکل دے کر محکمہ کو ارسال کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button