*ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات*

ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے کے ایم سی کی جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری کو بریفنگ دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی کی تعمیر و ترقی میں شب و روز محنت کریں۔ کراچی کے لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا۔کراچی کی تعمیر و ترقی میں بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو آگے بڑھائیں۔ ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ملیر سمیت کراچی کی مجموعی سیاسی صورتحال سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button