وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےسانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ مرحومین کے اہلخانہ نے وفاقی وزیر دفاع کو سانحے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق،رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام،

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر سینئر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔






