قاہرہ افتتاحی فلائٹ کا آخری مسافر

20 مئی 1965 کو پی آئی اے کی کراچی سے قاہرہ کیلئے افتتاحی پرواز پی کے 705 لینڈنگ کے وقت قاہرہ ایرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی۔21 صحافیوں سمیت 122 مسافر اور عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے تھے صرف 6 خوش قسمت مسافر زندہ بچے تھے.ان میں سے آخری حیات مسافر صلاح الدین صدیقی آج 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ وہ پی آئی اے کے جنرل منیجر پبلک افیئرز کے عہدے سے 1980 میں ریٹائر ہوئے تھے اور طویل عرصے سے لندن میں مقیم تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button