وفاقی محتسب کی ہدایت پر ریجنل آفس لاہور کی ٹیم کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ، لاہور کی انسپیکشن

اعجاز احمد قریشی ، وفاقی محتسب کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس لاہور کی ٹیم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ، لاہور کی انسپیکشن کی۔ یہ ٹیم عبدالحمید رازی ، سینیئر ایڈوائزر انچارج، ریاض حمید چوہدری ،ڈی جی اور طاہر ضمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل تھی۔ ٹیم نے مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود مسافروں سے ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انسپیکشن ٹیم نے بطورِ خاص وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے تحت قائم کردہ ون ونڈو سہولت ڈسک کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے خصوصی طور پر کسٹم ، ایف آئی اے، او پی ایف اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کاردگی کو جانچا اور موقع پر ہی مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ تمام اداروں کے ڈسک ایک ہی جگہ کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو آسانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button