شہر بھر میں روڈ سائیڈ سکریپنگ، مکینیکل سویپنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

حکومتِ پنجاب کے وژن ستھرا پنجاب کے پیشِ نظرشہر یوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر بھر میں روڈ سائیڈ سکریپنگ، مکینیکل سویپنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ فیوجیٹو ڈسٹ کنٹرول کرنے کیلئے تمام اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ملتان روڈ، بھیکے وال موڑ، پنجاب یونیورسٹی، کوئین میری روڈ، گول باغ، شاد باغ، میکلورڈ روڈ، علامہ اقبال روڈ،جی ٹی روڈ، فیروز پور روڈ، کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، رائیونڈ روڈ پر بھی سکریپنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، خیابان فردوسی پر مکینیکل سویپنگ کی جارہی ہے۔مزید برآں لاہور کے تمام ٹاؤنز میں مرحلہ وار سکریپنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ عمارتی ملبہ اور کچرا روڈ سائیڈ پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں، کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔غیر قانونی ڈمپنگ سے گریز کریں، صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button