وفاقی حکومت نےپنشن میں 7 فیصد اضافہ کو Base Line پنشن سے مشروط کردیا گیا،10 فیصد ایڈہاک ریلیف، 15 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس،کابینہ میٹنگ کے منٹس جاری

وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے وفاقی بجٹ میں پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا مگر جب باقاعدہ نوٹیفیکشن کا اجراء عمل میں لایا گیا تو پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کو Base Line پنشن سے مشروط کردیا گیا یعنی پنشنرز کو Net Pension کی بجائے 30 جون 2025 کی پنشن (میڈیکل الاؤنس کے بغیر) کے Base line پر اضافہ ھو گا چاھے اس سے پنشن بڑھے یا کم ھو ۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے پنشنرز کی پنشن میں سات فیصد قلیل اضافہ کو Base Line کے فارمولہ سے مشروط کرنے کو سرسری طور پر مسترد کرتے ھوئے کہا کہ

سرکاری ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ موجودہ ۔مہنگائی کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ھے جب کہ حکومت نے Base line کا فارمولہ اپنا کر پنشنرز کے بچوں کے منہ سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے حکومت پاکستان سے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کو 7 فیصد کی بجائے کم از کم پنشن 15 فیصد کرنے اور Base line کے فارمولہ کی شرط کو فوری طور واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ھے۔

مزید برآں 13جون کو سپیشل کیبنٹ میٹنگ برائے بجٹ کے منٹس جاری کر دیئے گئے ہیں !! سرکاری ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ 15 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس تجویز کردیا گیا ہے ۔۔ حتمی نوٹیفکیشن بعد میں جاری ہوگا۔۔

جواب دیں

Back to top button