حکومت سندھ نے فرائض میں غفلت پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر دیا ہے۔

سیکرٹری وزیر اعلٰی معائنہ ٹیم شاہ میر خان بھٹو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھی آصف حیدر شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔






