مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
Read Next
اپریل 2, 2026
محمد علی رندھاواڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات،9 اعلٰی افسران کی خدمات سیکرٹری بلدیات پنجاب کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
فروری 9, 2026
چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا
دسمبر 31, 2025
نئے سال 2026 کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ
نومبر 2, 2025
*Federal Interior Minister Mohsin Naqvi Meets Governor Punjab Sardar Saleem Haider*
اگست 12, 2025