صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر آفسران نےشرکت کی۔

ڈاکٹر رومان عاشر میاں، میاں نعیم اختر، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ سمیت مقامی سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔اعلیٰ حکام نے مرحومین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔






