وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی ذیشان ملک، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہروں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے پی ایم ڈی ایف سی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ کمیٹی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی نگرانی کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریجنل افسروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ہر شہر میں مرحلہ وار سیوریج اور ڈرین سسٹم تعمیر کیا جائیگا۔ برساتی پانی کے نکاس کے ساتھ سیوریج کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض شہروں میں ورلڈ بنک کے تعاون سے بھی ڈریم ٹو پراجیکٹ کے تحت سکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرز پر شہروں کی تمام گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ زیادہ شہروں میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے کام مکمل ہوگا تاہم چند شہروں میں وہاں کی واسا کی زیرنگرانی منصوبے مکمل ہوں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کے شہروں میں سکیموں کی تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔ منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلٰی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے پی ایم ڈی ایف سی کو جلد عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام وزیراعلی کی یکساں ترقی کے ویژن کا عکاس ہے۔ یہ میگا پراجیکٹ اگلے 25 سال کی ضروریات مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ منصوبے مکمل ہونے سے شہریوں کو زبردست ریلیف ملے گا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
2 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
4 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
6 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
6 دن ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
سُتھرا پنجاب اہم مرحلے میں داخل،ویسٹ ٹو ویلیو میں انرجی، بائیوگیس، فیڈ سٹاک کی پیداوار شامل ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
7 دن ago
پی ڈی پی: لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ شروع ہوگئی،پروگرام کا دائرہ کار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago




