لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے 13 افسران کی گریڈ 17 میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے 13 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔سیکریٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر ایڈمن ون کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 22 جولائی 2024 کے اجلاس میں افسران کی ترقیوں کے کیسیز کا جائزہ لیا گیا تھا۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل جی اینڈ سی ڈی کے گریڈ 16 کے 13 پراجیکٹ اسسٹنٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز گریڈ 17 میں ترقی دی گئی ہے۔یہ ترقیاں ریگولر بنیادوں پر کی گئی ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ اسسٹنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ترقی پانے والوں میں اختر جاوید ندیم،محمد طارق،عبدالحمید آزاد،نذیر احمد، محمد نعیم احمد مقبول، محمد رفیع، شیر افگن،صداقت علی،ضمیر حسین، جاوید اقبال، اعجاز احمد، مختار احمد اور محمد رمضان شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے طور پر تقرریاں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button