صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا۔ 21 ہارٹیکلچر ایجنسیز کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ پبلک پارکس، گرین ایریاز، درختوں کے تحفظ بارے کمیٹیوں کی تشکیل بارے تجاویز پیش کی گئیں۔ مجوزہ قوانین ،فنانشل ماڈل، آپریشنل امور اور پالیسی سازی بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی پراجیکٹس ڈیزائن میں شجر کاری تحفظ اولین ترجیح ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں درختوں کے کاٹنے پر مکمل پابندی عائد جبکہ جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کیلئے ایپلیکیشن جلد تیار کی جائے۔ صوبے میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد پر ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انتہائی ضروری اقدام کی صورت میں پی ایچ اے سے منظوری لازم ہوگی۔ ایک درخت کاٹنے کے بدلے 20 پودے لگانے کی تجویز جبکہ 3 سال تک مکمل نگرانی بھی کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر کے ڈکلیئرڈ ثقافتی پارکس میں سرگرمیاں اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے تمام درختوں کا ڈیٹا بیس اور ڈیجیٹل میپنگ کی نگرانی سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Read Next
2 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
2 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago






