ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا و ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی زیر صدارت ماڈل بازاروں سے متعلق اجلاس ہوا. اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر نے شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل بازاروں میں کریانہ، سبزی اور سہولت بازار کے سٹالز لگیں گے اور ماڈل بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی کا نمائندہ بھی موجود ہوگا. ماڈل بازاروں میں آٹا اور چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ

ضلعی انتظامیہ ہر ماڈل بازار میں اپنے سٹالز لگائے گی، ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں میں پارکنگ اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ ماڈل بازاروں میں اشیاء کے معیار اور مقدار کو یقینی بنائے گی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں اشیائے خوردونوش ہول سیل ریٹ پر فراہم کی جائیں گی. اس موقع پر ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ عوام کو ماڈل بازاروں میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ماڈل بازاروں میں واک تھرو گیٹ اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے. ایم این اے افضل کھوکھر نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی منڈی سے سستی اشیاء خرید کر ماڈل بازاروں کو فراہم کرے گی. ماڈل بازاروں میں بیسن اور دال چنا بھی ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہوں گے. چینی 130 روپے فی کلو، ایک فرد زیادہ سے زیادہ 5 کلو خرید سکے گا اور آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا اور فلور مل کا نمائندہ تعینات ہوگا. چکن 15 روپے فی کلو اور انڈے 6 روپے فی درجن سستے دستیاب ہونگے اور پہلی بار بغیر سبسڈی ماڈل بازاروں میں سٹالز لگائے جا رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایات کی کہ ماڈل بازاروں میں عوام کو ریلیف یقینی بنایا جائے گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ادارے مل کر رمضان ماڈل بازاروں کو کامیاب بنائیں گے.






