ميئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر و فاطمید فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے تھیلسمیا کے مریضوں کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ،بلدیاتی نمائندوں نے خون کا عطیہ دیا

ميئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر و فاطمید فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے میونسپل کارپوریشن دفتر میں تھیلسمیا کے مریضوں کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا گیا۔کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی عہدیداران، ورکرز، بلدیاتی نمائندگان،ملازمین و شہریون نے سو سے زائد خون کا عطیہ دیا۔

کیمپ میں ٹاؤن چیئرمین سرفراز کھوکھر، کامران اوڈھانو،شاہزیب ابڑو،ساجد ڈومکی،پنجل سانگی و میونسپل کمشنر ڈاکٹر جاوید انور عباسی سمیت متعدد افراد نے خوں کا عطیہ دیا۔تھیلسمیا کے مریضوں کو خوں کا عطیہ دینے کے لیے کئمپ کیا گیا ہے جو کہ ایک خدمت انسانیت کا عمل ہے ایسے کئمپ لگانے ایسے ضرورتمند افراد کی مدد ہوسکے گی. میئر لاڑکانہ نے مزید کہا کہ خوں کا عطیہ کرنا نیکی کیساتھ تندرستی کی بھی ضمانت ہوتا ہے ہم سب کو چاہیے ایسے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

جواب دیں

Back to top button