وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی(پی ایم ایف ڈی سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مرحلہ وار پنجاب کے تمام شہروں کے پانی اور سیوریج مسائل کا حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی منصوبے مکمل کریگی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ تمام منصوبوں میں سیوریج سسٹم کو سولرائزڈ کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی ایف سی نے 189 چھوٹے بڑے شہروں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 شہروں کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے جبکہ 20 شہروں کی فزیبلٹی ورلڈ بینک کے سپرد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی نے پراجیکٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگلے مرحلے میں 110 مزید شہروں کو پروگرام میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی خاص بات سٹارم واٹر محفوظ کرنے کیلئے پانڈنگ ایریاز بنانا ہیں۔ یونیسیف نے شیخوپورہ میں مکمل ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ کی تعریف کی ہے۔ پانڈنگ ایریاز کے ساتھ پارک بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پراجیکٹ پر 150 ارب روپے لاگت آئے گی۔ تمام شہروں کی اگلے 25 سال کی سیوریج اور واٹر سپلائی کی ضروریات مدنظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی ایف سی دیہات کے روایتی چھپڑوں کی بحالی پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے آبی ذخیرے قدرتی ماحول کی حفاظت کے لئے اہم تھے لیکن گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ چھپڑ گندے پانی کے جوہڑوں میں بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی جوہڑوں کا پانی ٹریٹ کر کے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کریں گے۔ دیہی چھپڑوں کی بحالی سے آبی حیات کے لئے بھی سازگار ماحول میسر آسکے گا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کا چار روزہ ریمانڈ،کرپشن کی پانچ انکوئریاں مکمل،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
1 دن ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
1 دن ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
2 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
Related Articles
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
1 ہفتہ ago


