ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی حدود میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان ،چیف افیسر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان جوادالحسن گوندل اور معطر کرن ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن

کی قیادت میں پاکستان چوک گیدڑ والا مارکیٹ اور پائیگاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا انتہائی اونچائی پر بنے تھڑے تھلے اور شیڈز جو رستہ تنگ اور بند کیے ہوئے تھے مسمار کر دیے گئے اور ایف ائی ار کے لیے استغاثہ تھانے میں جمع کروا دیا گیا جو لوگ بھی اپنے تھلے اور تھڑے نیچے کریں گے سڑک کے برابر کریں گے اور دکانوں کے اگے پڑا ہوا ملبہ مٹیریل اٹھا لیں گے ان کو معافی مل جائے گی۔اور جو حضرات تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ائندہ بھی جو بڑے تھلے اور تھڑے بنائیں گے فوری طور پر مسمار کر دیئے جائیں گے





