”شاہ است حسین ؑ،بادشاہ است حسینؑ“،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پراپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ اوران کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں -اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کاجز ہے- حضرت امام حسینؑ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں -شہادت حسینؑ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے-حسنؑ او رحسینؑ حضرت محمد ﷺ کے دو پھول ہیں -حضرت امام حسین ؑ کی جدوجہد کا بنیادی ہدف ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے شعور کو بیدار کرنا تھا -حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے-شہدا کربلا کی یادتا ابد مظلوم قوموں کو حوصلہ او رولولہ عطا کرتی رہے گی -مٹانے والے خود مٹ گئے،حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھی ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے-حضرت امام حسین کی شہادت کی صدائے انقلاب ہر دور میں بلند ہوتی رہی ہے او ررہے گی -نواسہ رسول ﷺ کی جدوجہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے -آج یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؑ کی درخشاں تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ بھی کرنا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ واقعہ کربلا ہر فرد ہر قوم کو باطل سے حق اور فتنہ سے اتحاد کی دعوت دیتا ہے-واقعہ کربلا حق گوئی او رظلم کے خلاف آواز کی جرات کی ترغیب دیتا ہے-محرم الحرام ہمیں انفرادی اصلاح، اجتماعی فلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتا ہے-
Read Next
4 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے گریڈ19 کے 21 پروفیسرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
3 دن ago





