چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی اکرام الحق، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد کی دیہی و شہری اراضی کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد کی دیہی اور شہری اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور وفاقی دارالحکومت میں ای-سٹامپ پیپر کے اجراء کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی پی ایل آر اے نے اجلاس کو سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے پراجیکٹ پر ابتک کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو سی ڈی اے کے آئی ٹی ونگ کے ساتھ مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پی ایل آر اے کے جدید ماڈل کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد میں بھی ای -اسٹامپ پیپر اور ڈیجیٹل نظام کو رائج کیا جائے گا۔ اس سلسلے پر دونوں اداروں کے درمیان جلد ہی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے منصوبہ پر عملی طور پر کام کا آغاز کیا جائیگا تاکہ عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجٹلائزیشن کے بعد نہ صرف عوام کو اپنی پراپرٹیز کو ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کی فراہمی کو ممکن بنانے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈز، متعلقہ فائلیں بھی مکمل طور پر محفوظ بنائی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں پیپر لیس نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد شہر میں ای اسٹامپ کے لئے مختلف سروس ڈیلیوری پوائنٹس جن میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی سہولت کے ساتھ قائم کئے جائے گے۔ یہ اقدام وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق کیا جارہا ہے جنہوں نے اسلام آباد سمیت پورے ملک بھر میں ڈیجیٹل نظام اور سہولیات کو کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے آئی ٹی اور متعلقہ ونگز کو ڈیجٹلازیشن کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے والے اقدام سے شہریوں کو جدید، آسان اور شفاف طریقے کار کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف لینڈ ریکارڈ سے متعلق معاملات میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو بہتر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔






