سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے شہروں کے ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے احمر سہیل کیفی، ایڈیشنل سیکریٹری (ترقیات) اور امجد علی، ڈپٹی سیکریٹری ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی کے ہمراہ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) کے دفتر کا دورہ کیا۔

ایک اجلاس کےدوران پی ایم ڈی ایف سی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ذیلی منصوبوں کے لئے PC-1 کی تیاری کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹس پیش کیں۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے سب سے زیادہ عوامی فائدہ پہنچانے والے ذیلی منصوبوں کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔






