محکمہ داخلہ پنجاب نےقیدیوں سے باعزت اور پروقار ملاقات کی سہولت کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

وزیراعلٰی پنجاب کی جیل ریفارمز پالیسی؛ محکمہ داخلہ نے قیدیوں سے با عزت اور پروقار ملاقات کی سہولت کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے۔ تمام جیل انتظامیہ کو مخصوص پارکنگ ایریا، مفت ٹرانسپورٹ، صاف اور آرام دہ انتظار گاہ، علیحدہ واشرومز، کیو مینجمنٹ سسٹم، شکایات کیلئے الگ سے واٹس ایپ نمبر، بچوں اور بزرگوں کیلئے خصوصی انتظامات اور مددگار عملے کی تعیناتی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button