ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمٰن کاکڑ نے بابوسر روڈ پر ایمرجنسی نافذ کر دی، چلاس ، تھک، بابوسر روڈ پر بڑے سیلاب کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری

چلاس ، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمٰن کاکڑ نے بابوسر روڈ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چلاس ، تھک بابوسر روڈ پر بڑے سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمٰن کاکڑ کے مطابق چلاس ، سیلاب کے باعث روڈ متاثر ہوا ، بڑی تعداد میں سیاح لاپتہ ہوئے ، گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں اور بابوسر روڈ پر فیملیز مختلف مقامات پر پڑے رہے۔

موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔🚨 تازہ ترین صورتحال — تھک بابوسر روڈ🌧️ سیلابی ریلے، مواصلاتی تعطل اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق:🕌 دو مساجد سیلابی ریلوں سے شہید ہو گئیں۔🏡 تھک بابوسر کے مقامی افراد نے 100 سے زائد سیاحوں کو گھروں میں پناہ دی — صبح شہر منتقل کیا گیا۔📵 رات کو مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے سیاح اپنے گھروں سے رابطہ نہیں کر پارہے تھے، تاہم:✅ تمام سیاح خیریت سے ہیں۔

🔍 جو افراد لاپتہ ہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔🌑 رات کی تاریکی کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا تھا،مگر حکومت اور مقامی لوگوں کی کوششیں بھرپور ہیں۔🚐 اب تک 200 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر کے چلاس منتقل کیا جا چکا ہے،جہاں ان کے اہل خانہ سے رابطہ بحال ہوا ہے۔🏨 چلاس کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مسافروں کے لیے مفت کھول دیے گئے ہیں۔ 🤝 یہ انسانیت، اتحاد اور خدمت کا مظاہرہ ہے جس پر گلگت بلتستان فخر کر سکتا ہے۔

**پاک فوج کا بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر ریسکیو آپریشن جاری**

شاہراہ قراقرم اور بابوسر پر پھنسے سیاحوں کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ بابوسر ٹاپ پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ سیاحوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس اشیاء خوردونوش اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ سڑکوں کی بحالی کے لیے مشینری اور افرادی قوت کام کر رہی ہے۔اسکردو روڈ اور دیوسائی میں بھی بحالی کا کام جاری ہے۔ شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جبکہ این ایچ اے کی ٹیمیں رات بھر بحالی میں مصروف ہیں۔ دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات متاثر ہوئے، 3 سیاح جاں بحق ہوئے۔ این ایچ اے کی ٹیمیں شاہراہوں کی مکمل بحالی تک کام جاری رکھیں گی۔

*ریسکیو 1122 الرٹ*

اسکردو (میڈیا سیل ریسکیو 1122) – ریسکیو 1122 اسکردو نے سدپارہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعدد سیاحوں کو اور برگی نالہ کے سیلابی علاقے سے 3 زخمیوں کو بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔

تمام ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔ *ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ اور ایمرجنسی آفیسر اسلام الدین صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں* اور تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔ *عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری مدد کے لیے 1122 پر رابطہ کریں۔*

محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے اہم ایڈوائزری

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے رواں ہفتے کے لیے موسمی صورتحال کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلوڈ (GLOF) کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گلیشیئرز پھٹنے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ NDMA نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔عوام اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ندیوں، نالوں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں۔

جواب دیں

Back to top button