سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ سے پاکستان کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات،چینی بحران حل کرنے کی یقین دہانی

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ سے پاکستان کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی،عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی اور مقرر کردہ نرخوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان کریانہ ایسوسی ایشن نے تمام اضلاع میں چینی کی فروخت معمول پر لانے کی یقین دہانی کروائی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر ہی عام مارکیٹ میں چینی فروخت یقینی بنائی جائے، کریانہ ایسوسی ایشن نمائندگان کی سپلائی چین بہتر بنانے پر حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور عوام سے گزارش ہے کہ ضرورت کے مطابق چینی کی خریداری کریں، حکومتی اقدامات کے پیش نظر چند روز میں سپلائی و فروخت معمول کے مطابق ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button