کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید نے انکروچمنٹ انسپکٹرز تجاوزات
کے خاتمہ کے لئے آخری وارننگ دے دی ہے۔میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے شعبہ ریگولیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔جس میں ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید نے واضع کیا کہ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور قبلہ درست کرلیں۔
شہر بھر سے تجاوزات کا صفایا کریں۔ڈپٹی چیف آفیسر کو ایم او آر کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔ایم او آر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تجاوزات کے خلاف اپریشن کو لیڈ کریں۔کمشنر فیصل آباد نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک بلاکج والے مقامات پرتجاوزات کے صفایا کے لئے خصوصی فوکس کیا جائے۔

تاجرتنظیموں سے میٹنگ کرکے انہیں تجاوزات ازخود ہٹانے کا بھی پیغام دیں۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل معاونت جاری رہے گی۔






