پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے،20 افسران کے تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان جہانگیر احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قدسیہ ناز کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں اسد علی کو ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب علی عاطف کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ظہور حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد قیصر جاوید کو ڈائریکٹر فیصل آباد ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔زینب جہاندار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ خرم شہزاد کو تبدیل کردیا گیا ہے۔عامر محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ تعینات کردیا گیا ہے۔عبدالرئوف ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن پی اینڈ ڈی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی صائمہ صادق کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن پی اینڈ ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔انیق انور ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔عائشہ خان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ سے تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن شرجیل شاہد کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے عابد شوکت ڈپٹی سیکرٹری زراعت کو ڈائریکٹری ایڈمن سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز تعینات کر دیا گیا ہے۔

احمد فراز ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم کا تبادلہ کر کے خدمات پی آر اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔سندس حارث ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ خرم شہزاد کی خدمات محکمہ ہاؤسنگ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔محمد عرفان کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button