*پنجاب میں میٹ اینڈ ملک ٹاسک فورس کا قیام ،لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت کارروائیاں کریں گی،*

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی پنجاب اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف نے آپریشنل امور بارے آگاہ کیا۔ڈیری ڈویلپمنٹ ،ملک پروڈکشن اینڈ فارم مینجمنٹ اور ایکسٹرنل کمیونی کیشن کمیٹیاں بھی بھی تشکیل دے دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ شدہ دودھ کے خاتمے بارے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے افسران تمام اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بیمار، لاغر اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کیخلاف بھی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر امور بارے کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں۔شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے عناصر کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ،اے ڈی جی آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جبکہ تمام اضلاع کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button