کمشنر فیصل آباد مریم خان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔مریم خان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری قانون محمد آصف بلال لودھی سے کمشنر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔جہانگیر انور کو کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔
راجاجہانگیر انور سیکرٹری محکمہ سیاحت فرائض سرانجام دے رہے تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔






