چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کروانے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غور بھی ہوا۔کلینک آن ویلز کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ننکانہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے رواز پل کو بریچ کر نے کا فیصلہ بھی ہوا۔چیف سیکرٹری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ ویلیج قائم کرنے کی ہدایت کی۔ٹینٹ ویلیجز میں تمام بنیادی و طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چیف سیکرٹری نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب اور انتظامی افسران کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ تمام ادارے اور افسران اپنے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button