مری، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور گجرات میں واسا ایجنسیاں قائم،محکمہ ہاؤسنگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت، مزید چار اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا قیام،مری، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور گجرات میں واسا ایجنسیاں قائم کر دی گئیں۔پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہر واسا ایجسنی کے بورڈ آف گورنرز کی سربراہی چیئرپرسن کرے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق بورڈ آف گورنرز ہاؤسنگ، فنانس، لوکل گورنمنٹ اور پی اینڈ ڈی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔

نمائندوں کا انتخاب متعلقہ محکمے کریں گے۔صوبائی اسمبلی کے دو ممبران، ایک مرد اور ایک خاتون، بھی بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہونگے۔متعلقہ اضلاع کے ڈی سی، نمائندہ پنجاب واسا اتھارٹی اور تین تکنیکی ماہرین بھی بورڈ میں شامل کیے جائیں گے۔متعلقہ ایم ڈی واسا بورڈ کا سیکرٹری ہو گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 10 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا قیام مکمل، مزید 4 کی تشکیل کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبہ بھر میں اربن فلڈنگ اور ناقص سیوریج نظام کی تصحیح کا مربوط پلان متعارف کروایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button