وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس،نور الامین مینگل، طیب فرید اور عمر فاروق نے بریفنگ دی

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل، اسپیشل سیکریٹری طیب فرید اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق نے بریفنگ دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ بھی شریک تھے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور پی ایچ ایز کے ڈی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،رواں مالی سال کے حاصل شدہ اہداف اور آئندہ مالی سال کی سفارشات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال پنجاب کی تاریخ میں ترقیاتی منصوبوں کا بہترین سال ہوگا، صوبہ بھر میں تحصیل سطح پر عوامی ریلیف کے منصوبوں کا آغاز ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے صرف کاغذی نہیں، عملی اقدامات پر فنڈز مختص کیے ہیں، بہترین معیار اور برق رفتاری سے اہداف کو حاصل کرنا ہی اولین ترجیح ہوگی، صوبہ بھر میں نکاسی آب کے منصوبے اور جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کا نیٹ ورک پھیلایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button